سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اہم کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج مٹیاری شوگر ملز اور میر پور خاص شوگر ملز سے متعلق کیسز کی سماعت ہو گی۔
عدالتِ عظمیٰ میں اینگرو کارپوریشن اور ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری سے متعلق مقدمات بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
نیب و دیگر اداروں کے خلاف شہری محمد سلیم یوسف کی درخواست بھی آج سماعت کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.