سپریم کورٹ نے کےالیکٹرک کو گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی میں گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ گرین بیلٹ کلیئر کریں، کےالیکٹرک کو گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سپریم کورٹ نے گرڈ اسٹیشن کے خلاف مکینوں کے درخواست مسترد کرتے ہوئے از خود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے کہا کہ آپ کے درخواست گزار خود گرین بیلٹ پر مقیم ہیں، یہ سب گرائیں۔
وکیل نے کہا کہ ہم قانونی دستاویز پیش کریں گے جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی سپریم کورٹ رجسٹری کے کاغذات بنالے تو کیا یہ عمارت اس کی ہوجائے گی؟
عدالت عظمیٰ نے کےالیکٹرک، گرین بیلٹ کے مکینوں اور پی ای سی ایچ سوسائٹی کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
Comments are closed.