سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی۔ ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا، نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔
درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی، سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.