منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس کل طلب

سپریم کورٹ کے 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلہ کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔ 

لاہور سے ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ شرکت کرے گی۔ اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں انتخابی مہم سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.