منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کا زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنیچ نے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ زائد آمدن ٹیکس دہندگان 14 روز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کو سپر ٹیکس جمع کرائیں۔

دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدنی والوں پر سپر ٹیکس نافذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔

چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ادارہ اپنے ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گا تو بات بنے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.