سندھ بار کونسل نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدرِ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
سندھ بار کونسل نے درخواست میں اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سندھ بار کونسل نے صدر پاکستان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے، صدر یا اسپیکر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جائے۔
Comments are closed.