سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 90 دن میں انتخابات کروانےکی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کردی۔
پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
سپریم کے رجسٹرار نے کہا کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی، جس میں 90 روز میں انتخابات کروانے کی استدعا کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
Comments are closed.