جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس ضمن میں پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

اسلام آباد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء…

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس بل پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

بل کی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس قانون پر سپریم کورٹ عمل درآمد معطل کر چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.