منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

محمد شافع منیر ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایکٹ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ارکان سے رائے شماری کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی شق وار منظوری دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے پیش کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

دوران اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ارکان سے رائے شماری کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی شق وار منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.