سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں زیر التوا مقدمات میں تعداد میں کمی سامنے آئی ہے۔
اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں زیر التوا مقدمات میں 1 ہزار 182 کی کمی ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 31 جنوری 2022ء کو زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 964 تھی، جو 4 ماہ بعد 52 ہزار 796 ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران 6 ہزار 509 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ اس دورانیے میں 7 ہزار 691 مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 ہزار 873 مقدمات زیادہ نمٹائے گئے۔
Comments are closed.