جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ نے پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

arrested
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پر سماعت کی

سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، میرے موکل کوپی پی32 گجرات کی حد تک الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس منصور نے کہا کہ آرٹیکل17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائزکرنے کی سہولت دیتا ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ اگر انتخابی مہم میں حد سے زائد خرچہ ہو تو الیکشن کے بعد اکاؤنٹس کو دیکھا جاتا ہے، کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے والے دن پولیس نے گھیراؤ کر رکھا تھا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ان باتوں کو چھوڑیں قانون کی بات کریں۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں پی پی32 گجرات کی حد تک الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے

 بعدازاں پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کی اپیلیں واپس لے لیں۔

You might also like

Comments are closed.