جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ فلسطینیوں کی جیت ہے، حماس

Justice is a victory

غزہ:  حماس نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی جیت قرار دیدیا۔

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ چلانے کیلئے جنوبی افریقا کی درخواست منظور کرلی۔ آئی سی جے نے اسرائیل کا مؤقف مسترد کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کی جیت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا فیصلہ فلسطینیوں کی جیت ہے، خالد قدومی نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا۔

حماس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 75 سال میں اسرائیل کو پہلی بار جوابدہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں تمام عالمی اور جنگی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 26 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو یہود مخالف قرار دیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.