سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پرکام جاری رکھا جاسکتا ہے، جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہوسکتا۔
عدالت نے حکومتی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جائزہ لیں گے کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں، اگر انٹراکورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیں گے۔
Comments are closed.