گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک راستہ دکھایا ہے، عدالت نے بہت اچھی بات بہت اچھے وقت پر کہی ہے۔
کراچی میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے کیے کی سزا بھگتتا ہے، ایم کیو ایم والے تو کافی پہلے سے سزا بھگت رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کیا کراچی کی مائیں گیس آنے اور اپنے بچوں کا انتظار کریں، مجھ پر شدید تنقید کی گئی لیکن جو وعدے کسی اور نے کیے وہ ہم نے پورے کیے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں کو عید مبارک، شہدا کی فیملی کو بھی عید کی مبارک دیتا ہوں، جو لوگ آج ہم میں نہیں رہے ان سب کو عید پر یاد رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید فائر فائٹرز کے بچوں نے بھی عید کی نماز ہمارے ساتھ پڑھی ہے، ہمیں ان کا خیال رکھنا ہے جن کے گھروں میں عید کی خوشیاں نہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 40 جانیں چلی گئیں، کیا مائیں بہنیں صرف دعائیں کرتی رہیں، شہر کے 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کرائیں گے۔
Comments are closed.