متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو انہوں نے غدار قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے ان کے الزامات کو ان کے منہ پر دے مارا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ آئین شکنی کا راستہ کسی بھی صورت میں روکنا چاہیے، کسی کو کافر اور غدار قرار دینے کا سلسلہ روکنا چاہیے۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےسوچ سمجھ کر اور عوام کے لیے فیصلہ کیا، آنے والی حکومت کو چاہیے مشکل معاشی فیصلے کرے، اپوزیشن کے ساتھ اتحاد الرضا کیا گیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں کہ ہماری 14 سیٹیں چھینی گئی تھیں، پچھلے انتخابات میں مینج کرکے سیٹیں پی ٹی آئی کو دی گئی تھیں۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ علیم خان نے جو الزامات لگائے ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Comments are closed.