پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج مناسب فیصلہ کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے کی سازش پی ٹی آئی نے نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور دیگر جماعتوں نے الیکشن میں تاخیر سے متعلق بیان دیے، عمیر نیازی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں صرف پشاور میں کنونشن کرنے کے سوا کہیں اور پارٹی کنونشن کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر بیورو کریسی اور جوڈیشل افسران پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
Comments are closed.