پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر مریم نواز نے پہلے فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں پہلے انصاف ہو گا پھر الیکشن ہو گا۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ وہ کہتی ہیں میرے والد کو چور کہا گیا اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مڈل کلاس سے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس جواد حسن نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔
سنگل بینچ نے معاملے پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی، کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی گئی۔
شہباز گل نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.