پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔
اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں آئینی و قانونی نوعیت کے سوالات اٹھائےگئے، اٹارنی جنرل خود پیش ہوکر معاونت کرنا چاہتے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نےپیسکو کو صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.