سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم ادائیگی پر اِن چیمبر سماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اِن چیمبر سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔
اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ بینچ کے سامنے پیش ہوگئے۔
اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی چیمبر میں پیش ہوگئے۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا کے معاملے میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔
Comments are closed.