جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ میں مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ایف آئی اے نے مونس الہٰی پر ایف آئی آر ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

عدالتی حکم پر تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کردیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.