ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پھول دار پودے لگائے۔ 

شجرکاری مہم کےدوران چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پودا لگاتے ہوئے ایک ساتھ بیلچہ بھی چلایا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے ملازم نے کہا کہ سر یہ تو بہت اچھا ہوگیا، یہ پودا بہت پھلے پھولے گا، بلکہ یہی پودا ہی پھلے پھولے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.