پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

سپریم کورٹ میں آج کون کون جاسکے گا، پولیس نے بتادیا

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہو سکیں گے جن کے مقدمات زیرِ سماعت ہوں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایسے افراد بھی سپریم کورٹ جا سکیں گے جنہیں سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی اہم سماعت 3 رکنی خصوصی بینچ کریگا۔

بینچ پر حکومتی اتحاد اعتراض اٹھا چکا ہے، آج فل کورٹ بنانےکی استدعا کریگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.