بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ موجودہ سیاسی بحران میں آئین کی بالادستی کو ممکن بنائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ موجودہ سیاسی بحران میں آئین کی بالادستی کو ممکن بنائے۔

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بروقت فیصلہ دے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نےحکومت مخالف عدم اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متعارف کروائی گئی متنازع انتخابی ترامیم ختم ہونی چاہئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پوری ریاست داؤ پر لگی ہوئی ہے، عوام کنفیوژن میں مبتلا اور تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.