سپریم کورٹ کا پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق فیصلہ دینا ہی تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اس فیصلے کو اپنی جیت قرار دیتے ہوئے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔
اس ہی جشن میں پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ پیج پر مخالف جماعت، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات کی یہ ویڈیو غالباً گزشتہ سال، رمضان، اپریل کی 11 تاریخ کی ہے جب عدالت نے رات گئے عمران خان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
اس ویڈیو میں مریم اورنگزیب کو کارکنان اور حمایتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اب پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آنے پر تحریکِ انصاف نے یہ ویڈیو طنزیہ طور پر شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کے الفاظ کیپشن میں لکھے ہیں کہ ’پاکستان کے آئین کے مطابق فیصلہ آیا ہے، قوم کو مبارک ہو‘۔
Comments are closed.