سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی بھی 9 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
کیس کی سماعت کل دن 11 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
Comments are closed.