کراچی : سپریم کورٹ رجسٹری نے رفاعی پلاٹس پر شادی ہالز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو تمام علاقوں میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے اختیاردے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شارع فیصل اورنرسری پر واقع نسلہ ٹاور کے بلڈرز کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کا باضابطہ سرکاری نوٹس جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے باغ ابن قاسم سے متصل پارک بحال کرنے اورکڈنی ہل کے اطراف میں موجودغیرقانونی کچی آبادی اور تجاوزات کو ختم کرنے کا بھی حکم نامہ جاری کیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) اتھارٹی نے نسلہ ٹاور سمیت شہر بھر میں دیگر غیر قانونی عمارتوں کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو بغیر کمپلیشن پلان حاصل کیے گئے آباد کیا گیا،عمارت کو 7دن کے اندر خالی کیا جائے۔
واضح رہے ایس بی سی اے کے نوٹس ملنے کے بعد مکینوں کا کہنا تھا کہ ہمیں 7دن میں عمارت خالی کرنے کا نوٹس تو دیا ہے لیکن اس کے بدلے میں کسی بھی قسم کی جگہ فراہم نہیں کی گئی ہے،جب عمارت تعمیر کی جارہی تھی تو متعلقہ ادارے کہا غائب تھے؟
Comments are closed.