سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 نومبر کو سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.