منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

سپریم کورٹ ججز تعیناتی معاملہ: خیبر پختونخوا بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے میں خیبر پختونخوا بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں خیبر پختونخوا بار کونسل نے اعلان کیا کہ کل صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

بار نے اعلامیے میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ججز کے نام تعیناتی کے لیے زیر غور نہیں لائے گئے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے سینیارٹی اصول کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ میں یکساں نمائندگی کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سینیارٹی اصول پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.