جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

سپریم کورٹ جانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر کا ہنگامی اجلاس

سپریم کورٹ جانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہنگامی اجلاس بلایا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی عمل اور کیسز سے متعلق ممبران سے مشورہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو فوری طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طلبی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.