جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

سپریم کورٹ: انتخابات سے متعلق کیس، کل کی سماعت کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کے سلسلے میں کل کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ 

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ صبح ساڑھے 9 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.