سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں وکیل شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے 5 افراد کے بیانات لینے کیلئے درخواست دی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جے آئی ٹی کو درخواست دیں، جو قانون ہے وہ اس پر کارروائی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ تفتیش کر رہے ہیں، نہ تفتیشی اداروں کو کوئی ہدایت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت صرف سہولت فراہم کر رہی ہے، تفتیشی افسر اس کو دیکھے گا۔
کیس کی مزید سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.