منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ آئین تبدیل کرے، سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا بیان پڑھ لیں اس کے بعد بات کریں، میں نے کہا نظام کی خرابی ہے جس سے 20 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کوئی بھی ہو نظام کی وجہ سے ایسا ہوگا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کچھ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کی نیت ٹھیک نہیں، جب نیت ٹھیک نہ ہو تو مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.