پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی فل کورٹ میں شامل ہیں۔

گزشتہ دو سماعتوں میں 5 درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہوچکے، آج باقی درخواست گزاروں کے وکلاء، اٹارنی جنرل، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے وکلاء دلائل دیں گے۔

تمام فریقین اپنے تحریری جوابات اور دلائل عدالت میں جمع کرا چکے ہیں، وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکی صورت میں سماعت آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔

 چیف جسٹس نے بھی 9 اکتوبر کو کیس مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.