سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق سماعت اوپن کرنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر لی۔
جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر بھٹی اورجسٹس نعیم اختر افغان بھی سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے جوڈیشل کونسل سے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ میں کل آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، مناسب ہوگا سپریم کورٹ کے فیصلے تک سماعت نہ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت گزار پاکستان بار کونسل کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
Comments are closed.