بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سِکّا خان کو ویزا دینے پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر

بھارت میں مقیم سِکّا خان کو ایک گھنٹے میں ویزا جاری ہونے پر پاکستان میں مقیم ان کے بھائی صدیق خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فیصل آباد کے رہائشی صدیق خان نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے استقبال کے لیے پُرجوش ہیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھائی کو گاؤں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی مان گیا تو اس کی شادی بھی رچائیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں چوہتر سال بعد دونوں بھائیوں کی کرتار پور میں ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.