گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سُنت ابراہیمی ؑ کی پیروی کرکے معاشرے کی تمام تاریکیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
گورنر سندھ نے شہریوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے افراد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو قربانی کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاﺅس میں 100 اونٹوں کی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جن کا گوشت مسحتقین میں تقسیم کیا جائیگا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کو سُنت ابراہیمی ؑ کی روشنی میں ڈھالنے سے ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم، مضبوط، خوشحال اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے ہمیں تمام اختلافات دور کرنے ہونگے۔
Comments are closed.