اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

سو وکٹوں پر نہیں صرف ورلڈکپ پر توجہ ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سو وکٹوں پر نہیں ابھی صرف ورلڈ کپ پر توجہ ہے۔

پرتھ میں نیدرلینڈز سے فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شاداب خان نے کہا کہ دونوں میچز بہت قریب جا کر ہارے مگر فنش نہیں کر پارئے۔

انہوں نے کہا کہ جن میچز میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی، ان میں بھی زیادہ وقت ہم حریف ٹیموں پر حاوی رہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے مزید کہا کہ اس وقت اپنی سو وکٹوں کا نہیں سوچ رہا، فی الحال میرا فوکس ورلڈ کپ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے ایک رن سے بھی ٹیم کو فائدہ ہو تو وہ زیادہ اہم ہے، ہمارے کنٹرول میں ہماری پرفارمنس ہے۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں آج کی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، مگر وہ انسان بھی ہیں، غلطی ہوجاتی ہے۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف 3 اوورز لگے کنڈیشن سمجھنے میں، کنڈیشنز کو سمجھنا اور فوری ایڈجسٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.