امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سویڈن میں ہونے والے نفرت انگیز عمل سے مسلمان مشتعل ہیں۔
ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کو جلانے پر شدید غم اور غصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن میں ہوئے نفرت انگیز عمل سے مسلمان مشتعل ہیں، عالمی برادری سے ایسے خوفناک واقعات پرآواز اٹھانے کا مطالبہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں رواداری کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے، آئیے امن، احترام اور افہام و تفہیم کے لیے متحد ہوں۔
Comments are closed.