استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کی اجازت سے مقدس کتاب کی بےحرمتی دلخراش، قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں علیم خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری بیمار سوچ ہے، ایسے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں غم و غصہ اور اشتعال پیدا کرنا ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ دوسرے مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین کبھی بھی اظہار رائے کی آزادی نہیں کہلا سکتی، پاکستان سمیت دیگر مسلم حکومتیں ہر انٹرنیشنل فورم پر اس گھناؤنی حرکت پر احتجاج کریں۔
علیم خان نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.