سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
سندھ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل متوازی عدالتی نظام چلانا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد کم ہو گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی تھی اور قرار دیا تھا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔
Comments are closed.