منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

سوڈان کی خانہ جنگی خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تین ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں، اس حوالے سے اقوام متحدہ نے سوڈان کی خانہ جنگی کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے سوڈان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کے درمیان جاری جنگ نے سوڈان کو مکمل خانہ جنگی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوڈان کا تنازع ممکنہ طور پر پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے، سوڈان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطرناک اور پریشان کُن ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 3 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 30 لاکھ افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.