ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

سوڈان: پیراملٹری فورسز اور فوج کے درمیان کشیدگی، خرطوم میں فائرنگ و دھماکے

سوڈان میں پیراملٹری فورسز اور ملکی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے، دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ اور دھماکے ہوئے۔

پیراملٹری فورسز کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج نے خرطوم میں ان کے زیر استعمال اڈے پر حملہ کیا۔

فائرنگ کی آوازیں فوجی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کے قریب سے بھی سنائی دی گئی ہیں۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل اور کئی سرکاری اہم عمارتوں کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کیے گئے ہیں۔

سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فورسز آرمی ہیڈکوارٹرز پر قبضے کی کوشش کررہی ہیں۔ پیراملٹری فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ فوج ملک کی حفاظت کےلیے اپنا فرض نبھا رہی ہے۔

دوسری جانب پیراملٹری فورس نے خرطوم ایئرپورٹ اور شہر مروی میں فوجی اڈے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ پیراملٹری فورس نے صدارتی محل، آرمی چیف جنرل کی رہائش گاہ، الابیض کے ایئرپورٹس اور دیگرصوبوں میں مزید مقامات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.