منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

سوڈان: پولیو، خسرہ، ہیضے کے نمونوں والی لیبارٹری پر جنگجوؤں کا قبضہ

سوڈان میں جنگجوؤں نے مقامی لیبارٹری پر قبضہ کرلیا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق لیبارٹری میں پولیو، خسرہ اور ہیضے کے نمونے اور دیگر خطرناک مواد ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری پر جنگجو گروپ کے قبضے سے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ماہرین کو مواد محفوظ کرنے کےلیے لیبارٹری تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فوج اور پیراملٹری فورسز جھڑپوں میں اب تک 459 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جھڑپوں میں 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جھڑپیں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.