سوڈان میں متحارب گروپوں نے سعودی عرب اور بحرین کے سفارتخانوں پر دھاوا بول دیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسلح گروپوں کی سوڈان میں ہمارے سفارتخانے، سفیر اور عملے کے خلاف سبوتاژ اور پرتشدد کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا گیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔
بحرین کا کہنا تھا کہ پرتشدد کارروائیوں کو روکنے اور سفارتی مشنز کے ہیڈکوارٹرز اور شہری تنصیبات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
بحرین نے کہا کہ تنازع میں شامل تمام فریق قومی مفاد کو ترجیح دیں اور جنگ روکنے کیلئے سعودی امریکا اقدامات پر سنجیدگی سے ردعمل دیں۔
ریاض اور واشگنٹن نے 22 مئی کو متحارب گروپوں میں صلح کروا دی تھی جو چند دن ہی جاری رہ سکی۔
Comments are closed.