اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کیلئے تیار ہیں: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس نے بتایا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزد کر دیے ہیں۔

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جھڑپیں سیز فائر میں توسیع کے باوجود جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کے شہر جبہ میں ہوں گے۔

وولکر پرتھیس نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جاری خانہ جنگی میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.