پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

سوڈان میں خانہ جنگی، خرطوم میں پاکستانی خاندان پھنس گیا

سوڈان میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث دارالحکومت خرطوم میں پاکستانی خاندان پھنس گیا ہے۔

خرطوم میں پھنسی پاکستانی خاتون شیریں حمید کے اہلِ خانہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خرطوم میں پھنسے اسکے خاندان کو نکالا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب رہا۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق، 72 گھنٹے سے جاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہباز شریف نے کی اور اس دوران 427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے۔

ان 427 پاکستانیوں کی رہائش، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے اور خصوصی طیاروں کے ذریعے ان کی پاکستان واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دوست ممالک اور خطے میں موجود پاکستانی سفارتخانے مدد کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.