سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےجاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سوڈان میں جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس رابطے کے دوران سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
خرطوم میں موجود سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان میں جنگ بندی کروانے کے لیے متحارب فریقین سے رابطے میں ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سوڈان سے عرب اور غیر ملکی شہریوں کا انخلاء جاری ہے، دو ہزار سے زائد افراد کو لے جانے والے جہاز پورٹ سوڈان سے روانہ ہونے والے ہیں، سوڈان میں حالات پرُسکون بنانے اور جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
سعودی سفیر نے یہ بھی بتایا کہ سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان کشیدگی روکنےکے لیے بھی کام جاری ہے، سعودی قیادت نے سوڈان سے انخلاء کے لیے تمام سہولتیں فراہم کیں۔
Comments are closed.