سوڈان میں مقامی جماعت امہ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت ہوگئی ہے۔
سربراہ امہ پارٹی فاداللّٰہ ناصر کے مطابق سوڈانی فوج معزول وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کو دوبارہ عہدے پر بحال کرے گی اور وزیراعظم حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل آزاد کابینہ تشکیل دیں گے۔
مفاہمتی معاہدے کے تحت تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں گزشتہ ماہ فوج نے سویلین حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.