سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف اتوار کو ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے اس موقع پر مظاہرین میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
معلو ہوا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین پر دارالحکومت خرطوم میں سیکیورٹی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین کو صدارتی محل کی جانب جانے سے روکنے کے لیے شیلنگ کی، سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
سینٹرل کمیٹی آف سوڈینیز ڈاکٹرز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اکتوبر سے اب تک 79 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوڈان میں پچھلے سال اکتوبر میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.