سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں جھڑپیں آج بھی جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 97 شہری ہلاک اور 365 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس آر ایس ایف میں جھڑپیں دو روز سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خرطوم میں اقتدار کے لیے 2 سال سے آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے۔
2021ء میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف 2 روز قبل پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کی تھی۔
Comments are closed.